
وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر برائے احتساب اور امورِ داخلہ بیرسٹر مرزاشہزاد اکبر نے نجی نیوز چینل کے مالک محسن نقوی پر ان کے ملک چھوڑنے کے حوالے سے غلط خبر دینے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑی توجہ اپنی صحافت پر بھی دے لیں، میں ہمہ وقت ملک میں موجود ہوں۔
تفصیلات کے مطابق مرزاشہزاد اکبر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں نجی نیوز چینل کا سکریں شاٹ شیئر کیا اور لکھا کہ محترم محسن نقوی صاحب جب آپکو بلاول ہاؤس اور ماڈل ٹاون کی (لاحاصل) یاتروں سے فرست ملے تو تھوڑی توجہ اپنی صحافت پر بھی دیں لیں۔
انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمہ وقت پاکستان میں موجود ہوں اور اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، برائے مہربانی اپنی خبر کی تصحیح کر لیں۔
https://twitter.com/x/status/1502243981169762311
دوسری جانب نجی نیوز چینل نے غلط خبر چلانے پر معذرت کرلی ہے،شہباز اکبر کے برطانیہ جانے سے متعلق رپورٹر کی خبر درست نہیں ،ادارہ دل آزاری پر مرزا شہزاد اکبر سے معذرت خواہ ہے، متعلقہ اسٹاف کے خلاف انضباطی کارروائی کی جا رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1502259302538559494
واضح رہے کہ نجی نیوز چینل کی جانب سے خبر چلائی گئی تھی کہ سابق مشیر برائے احتساب مرزاشہزاد اکبر برطانیہ چلے گئے۔ جنوری میں وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب اور امورِ داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3fakenews24n.jpg