
کراچی ائیرپورٹ پر ایک خاتون کا سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے دلچسپ مکالمہ، کہتی ہیں کہ لاہور کا حشر دیکھ کر ان کی یاد آتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جب شہباز شریف کراچی کے ایک روزہ دورے کے بعد اسلام آباد روانگی کیلئے ائیرپورٹ پہنچے جہاں ان کا ایک خاتون سے دلچسپ مکالمہ ہوا۔ خاتون نے سابق وزیراعلیٰ سےکہنا تھاکہ لاہور کا حشر دیکھ کر آپ کی یاد آتی ہے اور آپ سے مل کر خوشی ہوئی۔
https://twitter.com/x/status/1439581621682909186
خاتون کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے لاہور کا کیا حشر کر دیا ہے، جگہ جگہ کچرا دیکھ کر دل خراب ہوتا ہے۔ جس پر شہباز شریف نے خاتون کا شکریہ ادا کیا۔
مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما رانا مشہود احمد خان نے اس دلچسپ مکالمے کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی، انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ کراچی ائیرپورٹ پر ایک خاتون کا خادم اعلیٰ پنجاب شہباز شریف صاحب سے مکالمہ۔نااہل حکومت کی نا اہلی کی داستان سناتے ہوئے۔ خادم اعلی محمد شہباز شریف جیسا قابل اور محنتی وزیر اعلیٰ پنجاب جس نے تعمیر ترقی کے جو کام کیے ہیں شاید ہی کوئی دوسرا شخص پنجاب کی عوام کی اس طرح خدمت کر پائے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی گئے تھے جہاں انہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/QNRmRRh/7.jpg