جڑی بوٹیوں کے انگلش نام

xshadow

Minister (2k+ posts)
برائے مہربانی' کوئی صاحب دنداسے کی انگلش بتا دیں تو بڑی نوازش ہوگی۔

اگر کوئی صاحب جڑی بوٹیوں کے انگلش ناموں کی ویب سائیٹ بتا دے تو بہت ہی بڑی مشکل آسان ہوسکتی ہے۔

ہمارے ہاں زیادہ تر حکیم انگلش زبان نہیں جانتے اور نہ ہی اس میدان میں کوئی علمی کام ہوا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ بہت سے قدرتی نسخے دنیا میں اتنے مقبول نہیں ہوتے کیوں جڑی بوٹیوں کے اگلش نام تلاش کرنا بڑا مسئلہ بن جاتا ہے۔ کبھی تو صرف گوگل پر اردو نام لکھ کر انگلش نام حاصل کیا جاسکتا ہے مگر زیادہ تر یہ طریقہ کارآمد نہیں خاص طور پہ جب جڑی بوٹی زیادہ مقبول نہ ہو۔ اسی لیے میری کسی صاحب علم سے درخواست ہے کہ کوئی طریقہ بتائیے جس سے جڑی بوٹیوں کے
انگلش نام حاصل کیے جاسکیں۔

اگر جڑی بوٹیوں پر کوئی اچھی کتاب کسی کی نظر میں ہو تو اسکا نام بھی ضرور بتائیے۔ شکریہ۔

Last edited:

moazzamniaz

Chief Minister (5k+ posts)
۔ جڑی بوٹیوں کا کرنا کیا ہے؟؟؟

جڑی بوٹیوں اور انکے تباہ کن نقصانات پر سب سے مفصل اور جامع کتاب 'کٹزنگ ٹیکسٹ بک آف فارمکالوجی کا ہربل اینڈ آلٹرنیٹو میڈیسن کا باب "ہے. ایک ہی چیپٹر میں سارے ڈھکوسلوں کاعمدہ تیا پانچہ کیا گیا ہے

میں کوشش کرونگا کہ یھاں کاپی کر دوں، تا کہ روزانہ کے درجنوں حکیمانہ تھریڈز سے شاید نجات ممکن ہو سکے
 
oscar

Minister (2k+ posts)
جڑی بوٹیوں کا علم انسانی تاریخ کے ہزاروں سال کے تجربے کا خزانہ ہے، یہ علیحدہ بات ہے کہ ہمارے معاشرے میں کسی علم یا تجربے کو ڈاکومنٹ کرنے کا معیاری طریقہ رائج نہیں(بدقسمتی سے المیہ یہ صرف حکمت تک محدود نہیں )، علمی خیانت اور حرص وغیرہ نے علوم کا حلیہ بگاڑ دیا ہے، ماضی میں ہمارے حکماء کی تمام تر جدوجہد بادشاہوں کی قوت باہ کے گرد گھومتی تھی تو آج دیومالائی قصے سنا کر مریض کو لوٹنا اور اس کی زندگی سے کھیلنا حکیموں کا واحد منشاء ہے۔ علم کی بے ترتیبی اور اسے راز بنا کر رکھنے سے بھی بہت سا علم ضائع ہوتا رہا ہے
پھر بھی مغربی طب لاتعداد حکیمی نسخوں پر ریسرچ کرکے کارآمد ادویات تیار کرتے رہتے ہیں اور سائنٹفک ریسرچ اور تجربات سے انہیں نسخوں کے بہتر کمبینیشن اور مقدار کا تعین کر رہے ہیں۔ یہ نہیں ہوتا کہ کوئی پہلوان نادر کشتہ کھا کر "اسکی گرمی سے" مر جائے، اور حکیم صاحب کا کشتہ اسی طرح بکتا رہے۔
ویسے اب لوگوں کا یقین میڈیکل سائینس میں بجا طور پر ذیادہ ہو گیا ہے، اسلئے دیسی دوا بھی انگریزی نام کے ساتھ ہو تو ذیادہ اثر رکھتی ہے
 
Last edited:

3rd_Umpire

اللہ نے اس کائینات میں کوئی بھی چیز بے مقصد پیدا نہیں کیا- جڑی بوٹیوں سے علاج فطرت سے ذیادہ قریب ھے- آج سے ھزاروں سال پہلے جدید میڈیکل سائنس کی غیر موجودگی میں اِنہی جڑی بوٹیوں سے علاج ھوتا تھا
 
Spartacus

Chief Minister (5k+ posts)
@xshadow
You pointed your finger on a very important issue !!!

In my last visit to Karachi , I bought several books from ( Old Urdu Bazar ) related to Pakistan .
One book is according to your request " Medical Herbal volume 1 " written by Hakeem Mohammed Said.
With good pictures and written in English.
I did not get time to read this book througly :)
I also bought some of his other books written in Urdu langauge which I already read as well.
 
gaozaban

MPA (400+ posts)
جڑی بوٹیوں کا علم انسانی تاریخ کے ہزاروں سال کے تجربے کا خزانہ ہے، یہ علیحدہ بات ہے کہ ہمارے معاشرے میں کسی علم یا تجربے کو ڈاکومنٹ کرنے کا معیاری طریقہ رائج نہیں(بدقسمتی سے المیہ یہ صرف حکمت تک محدود نہیں )، علمی خیانت اور حرص وغیرہ نے علوم کا حلیہ بگاڑ دیا ہے، ماضی میں ہمارے حکماء کی تمام تر جدوجہد بادشاہوں کی قوت باہ کے گرد گھومتی تھی تو آج دیومالائی قصے سنا کر مریض کو لوٹنا اور اس کی زندگی سے کھیلنا حکیموں کا واحد منشاء ہے۔ علم کی بے ترتیبی اور اسے راز بنا کر رکھنے سے بھی بہت سا علم ضائع ہوتا رہا ہے
پھر بھی مغربی طب لاتعداد حکیمی نسخوں پر ریسرچ کرکے کارآمد ادویات تیار کرتے رہتے ہیں اور سائنٹفک ریسرچ اور تجربات سے انہیں نسخوں کے بہتر کمبینیشن اور مقدار کا تعین کر رہے ہیں۔ یہ نہیں ہوتا کہ کوئی پہلوان نادر کشتہ کھا کر "اسکی گرمی سے" مر جائے، اور حکیم صاحب کا کشتہ اسی طرح بکتا رہے۔
ویسے اب لوگوں کا یقین میڈیکل سائینس میں بجا طور پر ذیادہ ہو گیا ہے، اسلئے دیسی دوا بھی انگریزی نام کے ساتھ ہو تو ذیادہ اثر رکھتی ہے
ہومیو پیتھی بھی اپنی جگہ بڑی تیزی سے بنا رہی ہے۔
 
oscar

Minister (2k+ posts)
ہومیو پیتھی بھی اپنی جگہ بڑی تیزی سے بنا رہی ہے۔

image.jpg
 
Last edited:

gaozaban

MPA (400+ posts)

کیا آپ کو پتا ہےکہ ہومیوپیتھی کا دریافت کنندہ کون تھا؟ ڈاکٹر ہنی مین جو کہ ایک ایلوپیتھک ڈاکٹر تھا۔ اُس نے جب دیکھا کہ ایلوپیتھک ادویات کے اِتنے زیادہ ضمنی اثرات ہیں اور ایک بیماری ختم کرو تو اور پیدا ہو جاتی ہیں تو اُس نے ہومیو طریقہ علاج شروع کیا۔ کبھی آپ تفصیل سے ہومیو کے بارے میں پڑھیں۔ اِس کا اُصول ہے
لوہے کو لوہا کاٹتا ہے
میں بہت مجبوری میں ایلوپیتھک دوائی استعمال کرتا ہوں۔ ورنہ ہمیشہ ہومیو دوائی نے فائدہ دیا ہے۔
لیکن آپ کی سوچ بھی غلط نہیں ہے۔ امریکہ میں ہومیو ڈاکٹر بننے کے لئے پہلے آپ کو ایم بی بی ایس یا ایم ڈی کرنا ہوگا۔ پھر آپ ہومیو پیتھی کر سکتے ہیں۔ وہاں ہومیو علاج ایلوپیتھک علاج سے مہنگا ہے۔ پاکستان میں تو پہلے میٹرک پاس بھی ہومیو پیتھی کرکے اپنا کلینک کھول لیتے تھے۔ اب ذرا سختی کی ہے۔ کبھی ہومیو کی میٹریا میڈیکا پڑھیں۔جو اس کی بنیادی کتاب ہے۔
پاکستان میں ایلوپیتھی میں ہر مرض کا سپیشلسٹ ڈاکڑ ہے،۔ مثلاََ دل کا ڈاکٹر، گُردوں کا ڈاکٹر، آنکھوں کا سپیشلسٹ وغیرہ۔ جبکہ ہومیو پیتھی میں پاکستان میں ایسا نہیں ہے۔ یہاں ایک ڈاکٹر ہی ہر چیز کا سپیشلسٹ ہے۔ یہاں حکومت کی سرپرستی نہیں ہے۔
اور یہ کہنا کہ ہومیو پیتھی تو کچھ بھی نہیں ہے بس فراڈ ہے یہ حقیقت سے نظریں چُرانا ہے۔

سب سے پہلے تو یہ سمجھ لیں کہ ایلوپیتھی کوئی قانونی لفظ نہیں بلکہ ہومیوپیتھی والوں نے یہ لفظ دھوکہ دینے کے لیے گھڑا ہے کہ سادہ لوح لوگ سمجھیں کہ آخر ہومیوپیتھی ایک قسم کی پیتھی ہے اور ایلو پیتھی ایک اور قسم کی پیتھی ہے۔

لوہے کو لوہا کاٹتا ہے، لیکن ہومیو پیتھی کی دوائی میں وہ لوہا ہوتا ہی کہاں ہے۔ آپ ایک بالٹی پانی میں ایک قطرہ دودھ گھولیں، پھر اس میں سے ایک قطرہ لیکر ایک اور بالٹی پانی میں گھولیں، اور اسی عمل کو سو دفعہ دھرائیں، آخری بالٹی میں جو بچے گا اس جیسا ہائی پوٹینسی دودھ اگر گوالا بیچے تو آپ اسے گالیاں دیں گے۔

آپ اپنی معلومات درست کرلیں، امریکہ میں ہومیوپیتھی کا کلینک کھولنے والے کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔​
 
xshadow

Minister (2k+ posts)
۔ جڑی بوٹیوں کا کرنا کیا ہے؟؟؟

جڑی بوٹیوں اور انکے تباہ کن نقصانات پر سب سے مفصل اور جامع کتاب 'کٹزنگ ٹیکسٹ بک آف فارمکالوجی کا ہربل اینڈ آلٹرنیٹو میڈیسن کا باب "ہے. ایک ہی چیپٹر میں سارے ڈھکوسلوں کاعمدہ تیا پانچہ کیا گیا ہے

میں کوشش کرونگا کہ یھاں کاپی کر دوں، تا کہ روزانہ کے درجنوں حکیمانہ تھریڈز سے شاید نجات ممکن ہو سکے
http://www.urdupoint.com/health/article/healthart/jari-botiyoon-k-herat-angeez-faide-692.html
 
Back
Top