
صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے ٹوئٹ کیا ہے کہ پاکستانی جمہوریت کی بدصورتی یہ ہے کہ یہاں جو وزیراعظم بن رہا ہے وہ پچھلے 10 ماہ سے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے اوپن اینڈ شٹ کیسز میں ضمانت پر ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں پنجاب سے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان کی جمہوریت کا حسن یہ ہے کہ 150 سیٹوں والا اپوزیشن میں اور 84 سیٹوں والا اقتدار میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس جمہوریت کی بدصورتی یہ ہے کہ جو وزیراعظم بن رہا ہے وہ پچھلے 10 ماہ سے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے اوپن اینڈ شٹ کیسز میں ضمانت پر ہے۔ فیاض چوہان نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے حسن کو دیکھ لیں یا بدصورتی کو یہ جمہوریت ہر کسی کی رکھیل ہے۔
https://twitter.com/x/status/1513063023778443265
یاد رہے کہ تحریک انصاف کی 150 سیٹوں کے مقابلے میں 84 سیٹوں کے ساتھ اقتدار میں آنے کیلئے تیار بیٹھی مسلم لیگ ن کے ساتھ دیگر اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہے جنہوں نے تحریک عدم اعتماد پر 174 ووٹ کاسٹ کر کے اس حکومت مخالف تحریک کو کامیاب بنایا ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ 13جماعتوں کو ملا کر 174 ووٹ بنے جب کہ ان لوگوں کو 5 ججز اور سپر پاور امریکا کی بھی حمایت حاصل رہی ہے۔ یہی نہیں اس کے علاوہ مین اسٹریم میڈیا کی 90 فیصد حمایت بھی اسی اپوزیشن اتحاد کے ساتھ تھی صرف عمران خان کی حکومت ختم کرنا واحد مقصد تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6fayazchiasjbazpm.jpg