
ڈالر کی قیمت 500 روپے تک پہنچانا چاہتے ہیں تو 1 سے 2 سال کیلئے پھر سے پی ڈی ایم کا تجربہ کر لیں: سینئر صحافی
سینئر صحافی وتجزیہ کار ندیم ملک نے نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے عام انتخابات کے حوالے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ 2 میں پاکستان تحریک انصاف کو باہر نکال کر اسٹیبلشمنٹ کی حمایت یافتہ تمام طاقتیں اکٹھی ہو گئی تھیں لیکن پھر بھی یہ ناکام ہو گئے اور ملک میں تباہی پھیر دی۔ پی ڈی ایم کی حکومت آئی تو ڈالر کی قیمت 179 روپے تھی جسے یہ لوگ 305 پر چھوڑ کر گئے۔
https://twitter.com/x/status/1756269558212472996
انہوں نے کہا کہ اگر یہ چاہتے ہیں کہ ڈالر کی قیمت 500 روپے تک پہنچ جائے تو آئندہ 1 سے 2 سال کے لیے پھر سے یہ تجربہ کر کے دیکھ لیں، یہ قابل عمل حل نہیں ہے، ہم لوگ اکثر ایک لفظ بولتے ہیں "ہنگ پارلیمنٹ " لیکن یہ اس کی عملی شکل ہو گی۔ ہنگ پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ 66 سیٹوں والا کہہ رہا ہے کہ مبارک ہو الحمدللہ ہم ملک کی سنگل لارجسٹ پارٹی بن چکے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1756311327730028821
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی 266 میں سے 134 سیٹوں چاہئیں جس میں سے 66 ان کے پاس ہیں، اگر 100 سیٹیں رکھنے والے کو نظرانداز کیا گیا تو یہ ملک کے ساتھ ظلم ہو گا۔ میں ایک بار پھر سے کہہ رہا ہوں کہ 3 بڑے پلیئرز سٹیبلشمنٹ، میاں نوازشریف اور آصف علی زرداری کو عقل کرنی چاہیے، ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور پاکستان کے مستقبل بارے سوچنا چاہیے۔
ندیم ملک کا کہنا تھا کہ آزاد امیدواروں کو آزاد بنانے میں سٹیبلشمنٹ اور جوڈیشری نے گٹھ جوڑ کر کے ان سے بلے کا انتخابی نشان چھین لیا، ان کی اپیل کو ختم کر کے انہیں بلے کا انتخابی نشان دینا چاہیے۔ پاکستان تحریک انصاف کو باقاعدہ سیاسی جماعت بننے دینا چاہیے، ان سے بلے کا نشان چھیننے کیلئے ملک میں ایک غیرحقیقی طریقہ اپنایا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11nadeemlkbassjnndm.png