
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیئرمین رمیز راجہ نے صوبائی ٹیموں کے کوچز کو پرفارمنس میں بہتری کا واضح پیغام دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق نئے چیئرمین پی سی بی نے پاکستان کرکٹ کو بہتر بنانے کا بیڑا اُٹھا لیا، صوبائی ٹیموں کے کوچز کے ساتھ موجودہ پرفارمنس پر ڈانٹ ڈپٹ کی اور پرفارمنس میں بہتری کا واضح پیغام دے دیا۔
کرکٹ بورڈ کے ورچوئل اجلاس میں چیئرمین رمیز راجہ نے صوبائی ٹیموں کی کوچز کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو اچھا کام کرے گا، وہی رہے گا بصورت دیگر گھر جائیں۔
انہوں نے مزید ہدایت دی کہ مستقبل میں ٹیم سلیکشن امور میں کوچز کو شامل نہیں کیا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کہا کہ پاکستان کرکٹ کو ٹھیک کرنے کے لیے بہت سی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں لہذا سب ایمانداری سے ٹھیک کام کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی بہتر پرفارمنس کے لیے بورڈ پلاننگ کا ازسر نو جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔
دوسری جانب صوبائی ٹیموں کے کوچز نئے چیئرمین پی سی بی کے اس دبنگ ہدایت نامے سے خائف ہیں، ایک کوچ نے احتجاجاً عہدے سے مستعفی ہونے کا مشورہ دیا جبکہ باقیوں نے فوری طور پر ایسا کوئی بھی فیصلہ کرنے سے انکار کر دیا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/NFthy8k/10.jpg