
محمد رضوان نے کہا ہے کہ جو لوگ بری نیت سے قومی ٹیم کےلیے بات کررہے ہیں اللہ انہیں ذلیل کرے گا۔
کراچی میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وکٹ کیپر محمد رضوان نے بتایا کہ سب کو پتہ ہے کہ ٹیم میں تھوڑی سی تبدیلیاں کر رہے ہیں اور جب تبدیلیاں کرتے ہیں تو غلطی تو ہو گی.
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی رضوان نے کہا ورلڈکپ کے لیے بہترین کمبی نیشن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اپنے کھیل سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں اگر آف اسٹمپ کی گیند کو لیگ اسٹمپ پر مار سکتا ہوں تو کوئی مسئلہ نہیں، البتہ جو لوگ میرے آف اسٹمپ کی بات کر رہے ہیں اللہ انہیں جزائے خیر دے،
https://twitter.com/x/status/1572287048794398720
رضوان نے کہا کہ مجھے آف اسٹمپ پر کھیلنے کی ضرورت نہیں۔ میں بھرپور فٹ ہوں دو یا تین دوڑیں بھی لگا سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈاٹ بال زیادہ کھیل رہے ہیں اور اس مسئلے پر کام کر رہے ہیں، جس مشکل میں ہم کھیل رہے ہیں،اس میں سامنے والی اننگز کو بھی دیکھیں۔
وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا کہ مجھے یہ نہیں پتہ کہ لوگ ہمارے لیے کیا بات کررہے ہیں تاہم جو لوگ میرے اور کپتان کے اسٹرائیک ریٹ پر بات کر رہے ہیں، اللہ انہیں بھی جزائے خیر دے، کیونکہ جو کھلاڑی گراؤنڈ میں 100 فیصد نہیں دے گا، اللہ اسے ذلیل کرے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3rizwananswertohaters.jpg