
امریکہ کے صدر جوبائیڈن کی طرف سے اپنے ملک میں چائنہ کی الیکٹرک گاڑیوں پر پابندی لگانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکہ کے صدر جوبائیڈن اپنے ملک میں چائنہ کی الیکٹرک گاڑیوں کی درآمدات پر پابندی لگانے پر زور دے رہے ہیں۔
جوبائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ چائنہ کی پالیسی ہماری مارکیٹوں کو الیکٹرک گاڑیوں سے بھر دیں گی جس سے ہماری قومی سلامتی کو خطرہ ہو سکتا ہے۔
جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ وہ اپنے سامنے یہ سب نہیں ہونے دے سکتے، امریکی سینٹ کی بینکنگ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر شیروڈ برائون کی طرف سے بھی اس حوالے سے ایک خط لکھا گیا ہے جس میں چائنہ کی الیکٹرک گاڑیوں کو امریکی آٹو انڈسٹری کیلئے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ شیروڈ برائون کا کہنا ہے کہ ہم امریکی آٹو انڈسٹری میں ہم چائنہ کو اس کی حکومت کی آشیرباد سے جعلسازی کی اجازت نہیں دیں گے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ اس خبر پر ابھی تک وائٹ ہائوس کی طرف سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔ امریکی قانون ساز کی طرف سے چائنہ کی الیکٹرک گاڑیوں کے معاملے پر یہ ایک مضبوط موقف ہے جبکہ دیگر امریکی سینیٹرز نے بھی چائنہ کی الیکٹرک گاڑیوں پر بھاری بھرکم ٹیرف عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں وائٹ ہائوس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکہ تحقیقات کرے گا کہ چائنہ کی الیکٹرک گاڑیوں قومی سلامتی کیلئے کیسے خطرہ ہیں جبکہ یورپی یونین نے ایسے قواعد وضوابط بنائے ہیں جن کے تحت چائنہ سے درآمد الیکٹرک گاڑیوں کسٹمز میں لازمی رجسٹر کروانی پڑی گی۔
چائنہ کی وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ بعض ملکوں اور خطوں میں خاطرخواہ شواہد کی عدم موجودگی میں چائنہ کی الیکٹرک گاڑیوں پر تجارتی پابندیاں لگانے پر زور دیا جاتا ہے جس سے عالمی آٹو موٹو انڈسٹری، سپلائی چین اور صارفین کے مفادات کو نقصان پہنچے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11joebidenkshhhchnaiaiec.png