
با اثر وڈیروں نے بزرگ شہری کی چار بیٹیوں کو اغوا کر لیا، باپ انصاف کیلئے عدالت پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق بزرگ شہری نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں انکشاف کیا کہ اس کی چار بیٹیوں کو اغوا کر لیا گیا ہے، با اثر وڈیرے میری چاروں بیٹیوں کو اغواء کر کے گجرات اور رحیم یار خان لے گئے ہیں۔
بزرگ شہری نے عدالت میں شکایت کی کہ بیٹیوں کے اغواء کے مقدمات بھی درج کرائے لیکن پولیس ان کے وڈیروں کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1592781375127814146
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکیوں نے شادی کرلی ہے جس پر والد کا کہنا تھا کہ اگر شادی کر لی تو انکے نکاح نامے عدالت میں پیش کیے جائیں۔
درخواست میں سندھ اور پنجاب کے پولیس حکام کو فریق بنایا گیا ہے، عدالت نے درخواست کی سماعت کیلئے 26 نومبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔