
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید نے جیل سے ایک خط لکھ کر اخلاقیات کا درس دینے والے ن لیگی رہنماؤں کو منہ توڑ جواب دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید خان کا ایک خط وائرل ہورہا ہےجس میں انہوں نے ن لیگی رہنماؤں کو لتاڑتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز سے خواتین کی جعلی غیر اخلاقی تصاویر پھینکنے والے ، خواتین کو کوڑا کرکٹ اور ٹریکٹر ٹرالی کہنے والے، باپردہ خاتون کا مذاق اڑانے والے کس منہ سے اخلاقات کی بات کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی مسلمان کو یہودی کہنے والے،خانہ کعبہ میں بیٹھ کر جج کو خریدنے والے، آدھی رات کو تنظیم سازی کرنے والے، کسی خاتون کی عدت و نکاح پر پراپیگنڈہ کرنے والے، موبائل میں گندی ویڈیوز رکھنے والے اور قطریوں سے تحفے لینے والے ہمیں اخلاقیات، تربیت اور زبان پر درس دیتے ہیں۔
صنم جاوید نے کہا کہ ان کو جواب دینے پر ہمیں بدتمیز کہا جاتا ہے ، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ ہم صرف فرشتے رہیں، ہم نے ان کی زبان میں تو کوئی جواب دیا ہی نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر اس خط کے وائرل ہونے پر پی ٹی آئی کارکنان اور سوشل میڈیا صارفین نے صنم جاوید کی بہادری کو سلام پیش کیا اور جیل میں بیٹھ کرمخالفین کی دھلائی کرنےپر خراج تحسین پیش کیا۔
https://twitter.com/x/status/1729487214135119908
احمد نامی صارف نے خط شیئر کرتے ہوئے کہا کہ صنم جاوید خان نے ن لیگ کو لتاڑ کررکھ دیا۔
https://twitter.com/x/status/1729491710718484595
ابو زین اعوان نے ن لیگیوں کو مشورہ دیا کہ اس خط سے دور رہیں ورنہ ان میں غیرت جاگنے کے شدید خطرہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1729489172233171374
مدثر رحمان نے کہا کہ اس خط کا ایک ایک لفظ گواہی دے رہا ہے کہ یہ لوگ گزشتہ کئی ماہ سے جیل میں قید بے گناہ خواتین کارکنان کو ظلم و جبر سے بھی نہیں توڑ سکے۔
https://twitter.com/x/status/1729494129388716302
ایک صارف نے صنم جاوید کو شیرنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگیوں کی اچھی دھلائی کردی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1729494443030409687
ڈاکٹر سعدیہ نے کہا کہ صنم جاوید نے جیل میں بیٹھ کر بھی ن لیگیوں کی نیندیں حرام کرررکھی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1729486904872325535
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8samamjajbebmlnnlelltlt.png