
جن 14 پی ٹی آئی ممبران کی وجہ سے سپریم کورٹ نے انتخابی نشان واپس لیکر پوری ایک سیاسی جماعت کو الیکشن سے باہر کردیا،کیا ان میں سے کسی ایک نے الیکشن میں حصہ لیا؟ صحافی ثاقب بشیر نے اہم سوال اٹھادیا۔
انٹراپارٹی الیکشن کے اس کیس میں سب سے بڑے فریق اکبر ایس بابر تھے جو ابھی تک کسی بھی حلقے سے الیکشن نہیں لڑرہے، آخری مرتبہ اکبر ایس بابر نے 1997 میں کوئٹہ سے الیکشن لڑا تھا۔ وہ گزشتہ 27 سال سے انتخابی سیاست سے آؤٹ ہیں اور ان کی توجہ زیادہ تر ممنوعہ فنڈنگ کیس، انٹراپارٹی الیکشن یا کسی پی ٹی آئی رہنما کے خلاف پیٹیشن دائر کرنا ہے۔
اسی طرح نورین فاروق نامی ایک رہنما مسلم لیگ ق کا حصہ بن چکی ہیں ، سعید نیازی 2012 میں اعلانیہ تحریک انصاف چھوڑچکے تھے اور وہ اچانک منظرعام پر آئے۔
صحافی ثاقب بشیر نے سوال اٹھایا کہ جن 14 پی ٹی آئی ممبران کی وجہ سے سپریم کورٹ نے انتخابی نشان واپس لیکر پوری ایک سیاسی جماعت کو سزا دی وہ 14 سیاسی لوگ کس کس حلقے سے الیکشن لڑ رہے ہیں ان کی کیا پوزیشن ہے ؟
https://twitter.com/x/status/1754712818174276085
انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو معلوم ہو تو ضرور آگاہ کریں یقینا وہ انتخابی سیاست کا حصہ تو ہوں گے کیونکہ اگر وہ انٹرا پارٹی انتخابات لڑ کر پارٹی لیڈر بن سکتے تھے تو یقینا الیکشن تو لڑ ہی رہے ہوں گے اور اگر وہ الیکشن بھی نہیں لڑ رہے نا کسی کی سپورٹ میں ہیں نا انتخابی سیاست میں ایکٹیو ہیں تو پھر یہ دھبہ طویل عرصے تک معزز سپریم کورٹ پر برقرار رہے گا
ثاقب بشیر کا یہ ٹویٹ موضوع بحث بن گیا ہے، اسلام الدین ساجد نے کہا کہ قاضی صاحب کو بھی پوچھنا چاہے کہ وہ 14 لوگ آجکل کہاں ہیں اگر لیڈر ہوتے تو میدان میں ضرور موجود ہوتے
https://twitter.com/x/status/1754872042933879091
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ان میں سے ایک بھی الیکشن نہیں لڑ رہا وہ سب پلانٹڈ لوگ تھے یہ سب پہلے سے طے تھا اگر وہ بانی رکن ہوتے اور پی ٹی آئی سے اتنے ہی مخلص ہوتے تو وہ سپریم کورٹ سے ڈیمانڈ کرتے کے چیرمین سے ہٹائے بس انتخابی نشان رہنے دیں۔۔
https://twitter.com/x/status/1754715190505951627
زریشہ کا کہنا تھا کہ اور یہ دھبہ سپریم کورٹ کبھی بھی اپنے اوپر سے دھو نہیں سکے گی
https://twitter.com/x/status/1754730499539370049
یاسرچیمہ نے کہا کہ نا وہ الیکشن لڑ رہے ہیں اور نا اس قابل ہیں۔ یہ کالک قاضی کے چہرے پر رہے گی۔
https://twitter.com/x/status/1754903269980168599
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sdiq1h1h1i.jpg