Saad Saadi
Minister (2k+ posts)
حسب حا ل کے میزبان جنید سلیم کے بھائی ڈکیتی مزاحمت پر قتل

حسب حا ل کے میزبان جنید سلیم کے بھائی ڈکیتی مزاحمت پر قتل
کراچی میں مقیم مقتول ہارون سلیم ایڈیٹر روز نامہ دنیا سلمان غنی کے ماموں زاد تھے ڈاکوئوں نے دوگولیاں ماریں ، آج اوکاڑ ہ میں نمازجنازہ ،نواز،شہباز ،سراج الحق کی تعزیتلاہور(خصوصی رپورٹر،جنرل رپورٹر) دنیا نیوز کے پروگرام حسب حال کے میزبان جنید سلیم، ڈاکٹر شمعون سلیم، عامر سلیم، عمیر سلیم، عزیز سلیم کے بھائی اور ایگزیکٹو ایڈیٹر روز نامہ دنیا سلمان غنی کے ماموں زاد ہارون سلیم کوگز شتہ روز کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر گولی مارکرقتل کردیاگیا،
نماز جنازہ آج مرکزی جنازہ گاہ اوکاڑہ میں شام ساڑھے 5بجے ادا کی جائیگی۔ تفصیل کے مطابق مقتول ہارون سلیم کو ڈاکوؤں نے کراچی کی بھٹائی کالونی کورنگی میں موبا ئل فون چھینے کے دوران مزاحمت پر پیٹ میں دو گولیاں مار کر زخمی کر دیا ،بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پی این ایس شفا ہسپتال میں چل بسے ،مقتول ایف ڈ بلیو او میں 25 سال سے سرویئر منیجرکے طور پر کام کر رہے تھے ،مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔دریں اثناوزیراعظم نوازشریف اور
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں جنیدسلیم کے بھائی کے قتل پر گہرے دکھ اورمقتول کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا۔علاوہ ازیں جماعت اسلامی کے امیر و سینیٹر سراج الحق جنید سلیم کے گھر گئے جہاں انہوں نے غمزدہ اہل خانہ سے تعزیت کی ۔ انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائے ۔
Source
Last edited by a moderator: