
جنگ گروپ کا شوکت خاتم فنڈز کی خبر پر یوٹرن۔۔ صحافیوں کی تنقید
ستائیس جنوری دوہزار بائیس کو جنگ گروپ کے دی نیوز نے ایک خبر لگائی جس میں کہا کیا پی ٹی آئی نے شوکت خانم اسپتال کے عطیات سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیے؟ غیرملکی فنڈنگ کیس کے حوالے سے اسپتال کو عطیہ دینے والے اس بات سے لاعلم تھے کہ عطیات پی ٹی آئی کو منتقل ہوئے۔
بعض ڈونرز نے سوال کیا کہ عطیات شوکت خانم کے لئے دیئے، پارٹی فنڈز کے طور پر کیوں استعمال کیا؟ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پیش کی گئی ان افراد کی فہرست جنہوں نے پارٹی کو عطیات فراہم کیے تھے کی صداقت مشکوک ہو گئی ہے کیوں کہ ان میں سے بعض نے استفسار کیا ہے کہ ان کے عطیات ، سیاسی مقاصد کے لیے کیوں استعمال کیے گئے۔
اس خبر کے بعد دی نیوز نے آج اپنی ہی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اسپتال کے فنڈز کی رپورٹ کے حوالے سے بے بنیاد ڈیٹا دیا گیا،
دا نیوز کے یوٹرن پر صحافی عدیل وڑائچ نے لکھا کہ شوکت خانم جیسے ادارے کو بدنام کرنے کیلئے پہلے اسٹوری گڑی گئی، اسکے بعد کسی ممکنہ عدالتی کارروائی سے بچنے کیلئے اپنی ہی سٹوری کیخلاف وضاحت چھاپ دی، کیا یہ صحافت ہے ؟؟؟
https://twitter.com/x/status/1487090203651096580
شاہین صیحبائی نے کہا کہ بیچارہ درانی،سب کو پتا ہے جنگ یا نیوز میں ایک لائن میرشکیل کے ہاں کے بغیرنہیں چھپ سکتی - شوکت خانم کی خبر میرشکیل الرحمان کے اوکے، کے بعد چھپی اور جب پتا چلا امریکا میں قانونی کیس ہو سکتا ہے فوری تردید میرشکیل الرحمان کے اوکے کے بعد کی گئی، حکومت کو اصلی نشانہ صحیح ٹارگٹ کو کرنا چاہیے بچے بچونگڑوں کو نہیں
https://twitter.com/x/status/1487250135088353283
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے بھی اپنے ایک ٹویٹر بیان میں یہ الزام عائد کیا تھا کہ اسپتال کو ملنے والے عطیات کو بطور پارٹی فنڈز استعمال کیا جارہا ہے، ہسپتال کے نام پر مانگے گئے پیسے پارٹی فنڈ میں جاتے رہے،
https://twitter.com/x/status/1486706274624409602
پی ٹی آئی کے مطابق فراہم کردہ فہرست میں شامل افراد نے 4 لاکھ 60 ہزار ڈالرز پارٹی فنڈز میں دیئے، ان میں سے تقریباً 35 فیصد افراد نے دی نیوز کو بتایا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کو عطیات نہیں دیئے تھے بلکہ ان کے عطیات شوکت خانم اسپتال کے لیے تھے،جب کہ صرف 27 فیصد کا کہنا تھا کہ انہوں نے پارٹی فنڈز کے لیے عطیات دیئے تھے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے سابق رکن اکبر ایس بابر کی پٹیشن پر پی ٹی آئی کی غیرملکی فنڈنگ کیس میں سماعت کررہی ہے۔ پی ٹی آئی نے پارٹی کے بینک اکاؤنٹس اور غیرملکی کمپنیوں کی فہرست کے ساتھ 1414 عطیات فراہم کرنے والوں کے نام بھی جمع کیے ہیں جنہوں نے 2013 میں پارٹی فنڈز کے لیے 467320 ڈالرز عطیہ کیے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/jang-geo.jpg