
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران مارے جانے والے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے، دہشت گرد وزیرستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، وزیرستان میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمےتک آپریشن کلیئرنس جاری رہے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12pakakopratiwaziirtan.png