جنوبی افریقہ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں پہنچ گیا، دوسری ٹیم کون ہوگی؟

ZBau1165hMs.jpg


جنوبی افریقا نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کے فائنل کے لیے پہلی ٹیم کے طور پر کوالیفائی کر لیا ہے، جنوبی افریقہ نے اتوار کو سنچورین میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں 2 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔

اس جیت کے ساتھ جنوبی افریقا نے 25-2023 سائیکل میں اپنے پوائنٹس کو 88 تک پہنچا دیا ہے، جس سے ان کی پوائنٹس فیصد (PCT) 66.67 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ فی الحال آسٹریلیا (58.89) اور بھارت (55.89) سے آگے ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل 11 جون 2025 کو انگلینڈ کے تاریخی لارڈز گراؤنڈ میں منعقد ہوگا، جس کے لیے جنوبی افریقا نے اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔

دوسری فائنل ٹیم کا فیصلہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری میلبرن ٹیسٹ میں ہوگا۔ یہ میچ جیتنے والی ٹیم جنوبی افریقا کے سامنے فائنل میں مقابلہ کرے گی۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر، آسٹریلیا دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے، اور صرف یہ دونوں ٹیمیں ہی فائنل میں شریک ہوں گی۔

جنوبی افریقا کی موجودہ مہم کا آغاز اس سال فروری میں نیوزی لینڈ کے خلاف 0-2 سے ناکامی کے ساتھ ہوا، جب کہ بھارت کے خلاف ہوم سیریز 1-1 پر ختم ہوئی۔ اس کے بعد ٹیمبا باووما کی قیادت میں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش کے خلاف کامیاب سیریز کا آغاز کیا، اور اس مہینے کے شروع میں سری لنکا کو 2-0 سے شکست دی۔

پاکستان کی سینچورین ٹیسٹ میں شکست، جس کی یہ 11 میچوں کے سائیکل میں ساتویں ناکامی تھی، نے اسے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی سٹینڈنگ میں بنگلہ دیش سے نیچے آٹھویں نمبر پر دھکیل دیا۔

آخر میں واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ہر دو سالہ سائیکل میں شامل میچز جاری ہیں، جس کا موجودہ سائیکل جون 2023 میں شروع ہوا تھا اور جون 2025 میں اختتام پذیر ہوگا۔ آئی سی سی نے 2019 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز کیا تھا، جس میں پہلے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دی، جبکہ 2023 کے فائنل میں بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔​
 
Last edited:

Back
Top