
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دبئی میں سابق آرمی چیف جنرل پرویز کی عیادت کی ہے۔
ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق سابق صدر مملکت جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خاندانی ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے دبئی کے ہسپتال میں زیر علاج پرویز مشرف کی عیادت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف کے ہمراہ پاک فوج کے اعلی میڈیکل افسران بھی موجود تھے، اس موقع پر آرمی چیف اور ان کی اہلیہ نے پرویز مشرف کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں موجود پرویز مشرف کے خاندانی ذرائع کے مطابق آرمی چیف اور ان کی اہلیہ نے پرویز مشرف اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ان کے فلیٹ پر کچھ وقت گزارا جبکہ پاک فوج کے ڈاکٹروں نے سابق صدر مملکت کا چیک اپ کیا۔
واضح رہے کہ سابق صدر مملکت کو 2108 میں ایک خطرناک بیماری تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا، تاہم اب ان کی حالت کافی خراب ہوگئی ہے۔