
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ جنرل قمر باجوہ نے پیپلزپارٹی کے وفد سے کہا تھا کہ 18ویں ترمیم کا خمازہ آپ کو بھگتنا پڑے گا جسے ہم بھگت رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کی الیکشن کے حوالے سے خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظور احمد نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا ایک وفد جی ایچ کیو گیا تھا جہاں جنرل باجوہ نے سب کے سامنے کہا تھا کہ" آپ لوگوں نے جو 18ویں ترمیم منظور کی ہے یہ شیخ مجیب کے 6 نکات سے بھی زیادہ خطرناک ہیں اس کا خمیازہ آپ کو بھگتنا پڑے گا"۔
https://twitter.com/x/status/1754196116755939373
انہوں نے مزید کہا کہ ہم تو آج تک بھگت رہے ہیں، یہاں آئی جے آئی بن رہی ہے،ملک کو آگے بڑھنے دیں، پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے دیں، بلے کا نشان ان کا حق ہے، میں ہارتا ہوں ہارنے دیں، یہ صرف پی ٹی آئی کے ساتھ ظلم نہیں ہورہا، اسی الیکشن میں ہمارے ساتھ بھی یہی سب کچھ ہورہا ہے۔
چوہدری منظور احمد نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے چاہتی ہے کہ جمہوریت آگے بڑھے،ہمیں ایسی جمہوریت نہیں چاہیے جس میں میں یا میرے جیسے لوگ الیکشن نہیں لڑ سکیں گے کیونکہ اب یہ صرف پیسے والوں کا کام رہ گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shshi11h1hi.jpg