
کیا جنت مرزا کی بہن نے قریب کھڑے شخص کو تھپڑمارا یا ویوز بٹورنے کی بھونڈی کوشش کی ہے؟
ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی بہن علشبا انجم نے ایک بھارتی گانے پر رقص کرتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو بنائی جس میں دکھایا کہ وہ ناچتے ہوئے اتنی مگن تھیں کہ ان سے قریب کھڑے شخص کو تھپڑ لگ گیا۔
اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ علشبا انجم اپنی بہن جنت مرزا کے ساتھ ایک بھارتی گانے پر ڈانس کر رہی ہیں جبکہ ان کے قریب کھڑا شخص اس ڈانس کو انجوائے کر رہا ہے، تو انجانے میں قریب کھڑے اس شخص کو تھپڑ لگ گیا۔
اس کے بعد علشبا انجم اپنی ویڈیو بناتی ہوئی بہن جنت مرزا کے ساتھ بھاگ جاتی ہیں جبکہ یہ تھپڑ کھانے والا شخص وہیں منہ تکتا رہ گیا ہے۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ "اور کرو ٹپ ٹپ برسا پانی"۔
جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے کیونکہ اس ویڈیو کے دوران جب جنت مرزا کو اپنی بہن کی ویڈیو بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے اس وقت وہ ویڈیو نہیں بنا رہیں بلکہ صرف ویڈیو بنانے کا دکھاوا کر رہی ہیں۔ ان کا فون لاک ہے اور اس پر سکرین واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔
اس طرح واضح ہو گیا کہ یہ کوئی تھپڑ مارا نہیں یا کہ لگا بھی نہیں بلکہ یہ تو صرف ویوز بڑھانے اور ری ایکشن لینے کی ایک بھونڈی کوشش ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/jannat-tik-tok111-123.jpg