لاہور پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں جیو فینسنگ کی حتمی فہرست میں نام آنے پر قومی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع نے مطابق جناح ہاؤس کے باہر توڑ پھوڑ میں ملوث شمائلہ ستار کو انویسٹی گیشن پولیس نے لاہور سے گرفتار کیا، جیوفینسنگ کی حتمی فہرست میں نام آنے کے بعد پولیس نے ایکشن لیا ہے۔
قومی فٹبالرشمائلہ ستارکی گرفتاری کےلیے انکی رہائش گاہ پرچھاپہ مارا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جناح ہاؤس کے باہرلگے کیمروں اورموبائل فوٹیجز سے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شمائلہ ستار کو گرفتار کرنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جیل میں شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پولیس نے جناح ہاوس حملےکا مقدمہ دہشتگردی سمیت سنگین دفعات کےتحت درج کر رکھا ہے اور پولیس جیوفینسنگ کے ذریعے وہاں موجود افراد کو گرفتار کررہی ہے ۔
پولیس نے بعض ایسے افراد کو بھی گرفتار کرلیا جن کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں تھا اور وہ وہاں سے گزررہے تھے یا کسی کام کیلئے اس علاقے میں داخل ہوئے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shumailaah.jpg