جمائما کی رہائش گاہ میں نامعلوم افراد کی گھسنے کی کوشش

1jemimamagoldhouse.jpg

سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کی رہائش گاہ میں نامعلوم افراد نے گھسنےکی کوشش کی ، جمائمہ نے سوشل میڈیا پر دونوں نوجوانوں کی تصاویر شئیر کردیں اور پولیس کو شکایت درج کروادی۔

جمائمہ نے سوشل میڈیا پر دو نوجوانوں تصاویر شئیر کیں اور اپنے فالوورز سے درخواست کی کہ اگر کوئی انہیں جانتا ہو تو مہربانی کرکے مطلع کرے،جمائما نے پولیس کو شکایت درج کرادی، جس کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ نے مقدمہ درج کر لیا اور مشتبہ افراد کی تلاش شروع کر دی،

جمائما کی ٹوئٹ پر ان کے فالوورز بھی تشویش میں مبتلا ہوگئے، ایک ٹوئٹر صارف نے مشورہ دیا کہ اپنے انٹرنیٹ سروس پر ووائیڈر کو تبدیل کرلیں،ایک اور صارف نے کہا کہ اگر وہ لندن میں ہیں تو فوراً پولیس کو اطلاع کریں، اور اگر پاکستان میں ہیں تو فوراً واپس روانہ ہوجائیں۔

https://twitter.com/x/status/1640738974137286658
جمائما گولڈ اسمتھ نے کچھ روز قبل ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا پاکستان میں گزرا رمضان میرا سب سے پسندیدہ وقت تھا، یہ مہینہ صرف روزے کا نہیں بلکہ نیک نیتوں اور بہتر انسان بننےکا وقت ہے۔

جمائما نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا اس مہینے فضول باتوں، قسموں اور جھوٹ بولنے سے گریز کیا جاتا ہے، یہ مہینہ غوروفکر، خیرات ، رحم دلی ،درگزر اور خاندان کے ساتھ گزارنے کا وقت ہے،جمائما کی جانب سے اپنی ٹوئٹ میں رمضان کی مبارکباد بھی پیش کی گئی۔
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
نونی غنڈوں نے شاید جمائما کی رہائشگاہ کو پاکستانی عدالتیں سمجھ رکھا ہے کہ دیواریں پھلانگ کر اندر گھس جائیں گے۔
 

Pak_1

MPA (400+ posts)
wah maza aai ga aab
kash Pakistan main bhe aise hum police ko shekayat kr sakty

magar patwarion ny aqal sy kaam nahi layna