
وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ایک انٹرویو کےد وران کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے میں اپنی شادی شدہ زندگی میں استعمال کی گئی ۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ نے ایوننگ اسٹینڈرڈ کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اپنی شادی شدہ زندگی اور اپنی ڈاکومینٹری فلم" امپیچمنٹ " سے متعلق گفتگو کی۔
جمائما گولڈ اسمتھ جن ڈاکومینٹری فلمز پر کام کررہی ہیں ان میں سے ایک ڈاکومینٹر ی فلم مونیکا لیونسکائی سے متعلق ہے یہ وہ خاتون تھی جس پر مبینہ طور پر سابق امریکی صدر کلنٹن سے افیئر کا الزام لگایا گیا تھا اور کہا جاتا ہے کہ یہ افیئر بعد میں بل کلنٹن کے مواخذے کی وجہ بنا، یہ ڈاکو مینٹری فلم اس وقت امریکی ٹی وی چینل پر نشر کی جارہی ہے۔
جمائما کا کہنا تھا کہ یہ ڈاکومینٹری فلم بناتے ہوئے میری مونیکا سے دوستی ہوگئی، ان کی کہانی سن کر زندگی کے ان پہلوؤ ں پر غور کرنے کی ترغیب ملی۔
جماخان کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان اس لیے چھوڑنا پڑا تھا کیونکہ میرے خلاف سیاسی بنیادوں پر کیس بنائے جا رہے تھے اور مجھے عمران خان کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
جمائما نے کہا کہ مونیکا نے جب انٹرویو کےد وران ایف بی آئی کے چھاپوں سے متعلق بات کررہی تھیں تو اچانک مجھے یاد آیا کہ اسی سال پاکستان میں مجھے مجبورا ملک چھوڑنا پڑا تھا کیونکہ اس سال مجھ پر سیاسی مقدمات درج کرکے جیل میں ڈالنے کی کوششیں کی جارہی تھیں، مجھ پر الزام تھا کہ میں نے نایاب نوادرات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کی ہے۔
1999 میں جب مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف وزیراعظم تھے جمائما پر نایاب نودرات کو بیرون ملک اسمگل کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، اس وقت عمران خان نے اس کیس کو سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری بیوی کو اس لیے بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کیونکہ میں حکومت پر شدید تنقید کرتا ہوں۔
جمائما خان نے کہا کہ مجھے احساس ہوا کہ میرا اور مونیکا کا معاملہ ملتا جلتا تھا، ایک زائد عمر، سیاسی طور پر طاقتور شخص سے شادی کرنا اور اس شخص کو نیچا دکھانے کیلئے میرا استعمال کیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3jemima.jpg
Last edited by a moderator: