جمائما اور ان کے بھائی نے پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے امداد جمع کر لی

jamimama-khan-and-ben-gold-pak-fl.jpg

معروف برطانوی فلم پروڈیوسر اور سکرین رائٹر جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ کی امدادی رقم اکٹھی کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ رواں ہفتے یونیسیف پاکستان فلڈ ریلیف اور پاکستان ٹرسٹ انوائرمنٹ کے تعاون سے منعقد کیے گئے ڈنر کی تقریب میں شریک ہوئیں جس میں جمائما کے بھائی بین سمیت فاطمہ بھٹو اور میئر لندن صادق خان بھی شریک ہوئے۔

یہ تقریب مے فیئر کے علاقے میں واقع نجی ریسٹورنٹ میں منگل کے روز منعقد ہوئی۔

https://twitter.com/x/status/1613219322498883584
فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کے حوالے سے جمائما نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کیلئے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ کی امدادی رقم جمع کی گئی۔

fatima bhutto.png


جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی ٹوئٹ میں لندن کے میئر صادق خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

https://twitter.com/x/status/1613267100037947408
دوسری جانب صادق خان نے بھی جمائما کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے تقریب کو بہترین قرار دیا۔
 
Last edited by a moderator:

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Ye raqam PDM ke Choro ko na di jaya...direct kharach karain ya kisi qabal e etbar organisation ko dein.
 

Back
Top