
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف ایک بار پھر خبررساں ادارے اے آروائی نیوز پر برہم ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس بار مریم نواز شریف اے آروائی نیوز کی جانب سے مانسہرہ میں مسلم لیگ ن کے جلسے کی کوریج کے معاملے پر برہم ہوئیں اور اے آروائی نیوز کو صحافتی بددیانت قرار دیدیا ۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز شریف نے مختلف چینلز کی جانب سے مانسہرہ جلسے کی کوریج کے حوالے سے چند تصاویر شیئر کی،ان تصاویر میں جیو نیوز، دنیا نیوز، سماء ، 24 نیوز اور اے آروائی نیوز کی جانب سے مانسہرہ جلسے کی لائیو کوریج کے مناظر دیکھے جاسکتے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1530902269314871297
تمام چینلز پر جلسہ گاہ کے پنڈال کو فل بھرا ہوا دکھا یا جارہا تھا تاہم اے آروائی نیوز جو مناظر دکھا رہا تھا اس سے معلوم ہوتا تھا کہ جلسہ گاہ تقریبا خالی ہے۔
مریم نواز نے اے آروائی نیوز کی جانب سے ن لیگی جلسے کو "چھوٹا " قراردینے کے معاملے پر اپنے بیان میں کہا کہ باقی چینلز کے مانسہرہ جلسے کے مناظر دیکھیں اور دیکھیں کہ اے آروائی کیا دکھاتا رہا۔ اسی کو صحافتی بددیانتی کہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اسی لیے ہمیشہ یہ کہتی ہوں کہ صحافت سونے کےاسمگلروں اور عمران خان سے 40 ارب کے ذاتی فائدے لینے والے مجرموں کا کام نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1530986068413140994
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/jalai111.jpg