
جلاؤ گھیراؤ کیس: یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت خارج
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سڑک بلاک کرکے اداروں کے خلاف تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت خارج کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے شیر پاؤ پل پر سڑک بلاک کے اداروں کے خلاف تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکلاء دلائل کے لیے پیش نہیں ہو رہے تھے، یاسمین راشد تھانہ سرور روڑ کے مقدمہ نمبر 97/23 میں نامزد ہیں۔
یاسمین راشد پر شیر پاؤ پل پر سڑک بلاک کرکے اداروں کے خلاف تقریر اور جلاؤ گھیرا کا الزام ہے جبکہ ان کی تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں ضمانت خارج ہو چکی ہے۔
Source
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/S9fGDPM.jpg