
گورنر اسٹیٹ بینک نے ملک میں جعلی نوٹوں کی بھرمار کو دیکھتے ہوئے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے مالیاتی پالیسی کے اعلان کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران جعلی نوٹوں سے متعلق شکایات میں اضافے کا اعتراف کرتے ہوئے ملک میں نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئے نوٹوں کےڈیزائن کے فریم ورک پر کام شروع ہوچکا ہے جو مارچ تک مکمل کرلیا جائے گا، نئے کرنسی نوٹ نئے سیریل نمبرز، نئے ڈیزائن اور ہائی سیکیورٹی خصوصیات کے ساتھ تیار کیے جائیں گے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ نئے نوٹوں میں بین الاقوامی سیکیورٹی فیچرز متعارف کروائے جائیں گے، نئے نوٹوں پر کام مارچ 2024 تک مکمل کرلیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے10 روپے سے 5ہزار روپے تک کے نئے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے سے ملک میں کالا دھن رکھنے والوں کو بھی تشویش کا سامنا ہے تاہم کہاجارہا ہے کہ حکومت پرانے نوٹوں کی تبدیلی کیلئے ایک عرصے کا وقت دے گی جس دوران پرانے کرنسی نوٹوں کو نئے نوٹوں سے تبدیل کروایا جاسکے گا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/RcwcfDb/8currucneyyllajskjs.png