
ڈیرہ غازی خان میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی غیر ملکی خاتون سیاح اربیلہ کا بیان سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اربیلہ نے واقعہ سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ میں نے جس دوست پر بھروسہ کیا اس نے ہی گھناؤنا کام کیا، میں اس دوست کو کافی عرصے سے جانتی تھی ، مجھے اس نے بہت مایوس کیا ہے۔
اربیلہ نے مزید کہا کہ میرا وہ دوست غیر ملکی سیاحوں کے سامنے پاکستان کی مثبت تصویر پیش کرنے کی کوشش کرتا تھا، میں نے اس پر بھروسہ کیا مگر اسی نے گھناؤنا کام کیا، مجھے امید ہے کہ اس معاملے میں انصاف ضرور ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں شائد کبھی اس ذہنی کیفیت سے نکل سکوں، میں جھوٹ نہیں بولوں گی مگر قانونی کارروائیاں بہت مشکل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈیرہ غازی خان میں غیر ملکی سیاح اربیلہ کو اس کے دوستوں نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dghn111.jpg