جسے ٹھیک لگے ٹھیک، نہیں لگے تو بھاڑ میں جائے، علی امین گنڈاپور

screenshot_1746717888917.png


اسلام آباد / پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے موجودہ ملکی اور علاقائی تناؤ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی حالات میں ان کا پیغام بالکل واضح ہے "جسے ٹھیک لگے ٹھیک، نہیں لگے تو بھاڑ میں جائے"۔ انہوں نے بھارتی جارحیت، داخلی سیاسی رکاوٹوں اور وفاقی حکومت کے رویے پر کھل کر تنقید کی ہے۔


اڈیالہ جیل سے واپسی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے دعویٰ کیا کہ پنجاب پولیس نے انہیں اپنے قائد عمران خان سے ملاقات سے روکا۔ انہوں نے کہا، "میں ایک صوبے کا وزیرِ اعلیٰ ہوں، کیا میرے لیے کوئی راستہ ہے؟ یا ہم صرف کاغذی وزیر اعلیٰ ہیں؟"


وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے وفاقی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ "اب کوئی وفاقی وزیر یا ایم این اے میرے صوبے میں داخل ہو کر دکھائے"، اور اسے مرکز کی جانب سے صوبائی اختیارات میں مداخلت قرار دیا۔


https://twitter.com/x/status/1920427955794424143 بھارت کی جانب سے پاکستانی شہروں پر کیے گئے ڈرون حملوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی اور سیکیورٹی فورسز کو ہیرو قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہماری افواج دشمن کی ہر چال کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار اور چوکس ہیں۔"


انہوں نے مزید کہا کہ بھارت گزشتہ دو دنوں سے دانستہ طور پر شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، جو کہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ "مودی پاکستان کے خلاف جارحیت سے باز آئیں، ورنہ نتائج کے لیے تیار رہیں۔"


علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر سطح پر اتحاد کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1920477843038810554
 
Last edited by a moderator:

taban

Chief Minister (5k+ posts)
قوم فوج کے ساتھ ہے
فوج گنجے چوروں کے ساتھ ہے
اور گنجے چور انڈیا کے ساتھ ہیں
رہ گئی گشتی فراری تو وہ قطری کے ساتھ ہے فراری کا ایک شعر ہے کہ


کیسے کہہ دوں کہ قطری نے مجھے چ %#دیا
بات تو سچ ہے مگر بات ہے ٹھکائی کی
 

Back
Top