تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کہ اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف نئے توشہ خانہ کیس کی فائل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کو ارسال کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئے توشہ خانہ کیس پر اسلاباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے چیف جسٹس ہائی کورٹ سے عمران خان کے خلاف ان جیسی نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ ایسی تمام درخواستوں کو یکجا کرکے جلد دستیاب ںینچ کے سامنے اس کیس کو مقرر کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کیس میں کسی بھی صورت شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا ہے، یہ ناقابل قبول ہے کہ کوئی ملزم شامل تفتیش ہونے سے انکار کرے۔
اس موقع پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ جسمانی ریمانڈ کے معاملے پر تو بعد میں بات ہوگی، پہلے عدالت نیب کا کنڈکٹ دیکھے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آپ کی ایک اور اسی نوعیت کی درخواست بھی زیر سماعت یے، فائل چیف جسٹس کوبھجوادیتے ہیں، چیف جسٹس فیصلہ کریں کہ کیسز کع یکجا کرکے کس بینچ کے سامنے مقرر کیا جانا یے۔