جسٹس منصور کے ریگولر بینچ میں قانونی تشریح کا مقدمہ فکس کرنے پر وضاحت طلب

HxcJ8624yiE.jpg

رجسٹرار سپریم کورٹ نے جسٹس منصور علی شاہ کے ریگولر بینچ میں قانونی تشریح کا مقدمہ فکس کرنے پر سپریم کورٹ فکسر برانچ کے افسران سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے جسٹس منصور علی شاہ کے ریگولر بینچ میں قانونی تشریح کا مقدمہ فکس کرنے پر سپریم کورٹ فکسر برانچ کے افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں اور ان سے 7 روز کے اندر وضاحتی جواب طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، یہ معاملہ جسٹس منصور علی شاہ کے کیس سے منسلک ہے جہاں اچانک بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ شوکاز نوٹس میں افسران سے پوچھا گیا ہے کہ آئینی بینچ کا مقدمہ جسٹس منصور علی شاہ کے ریگولر بینچ میں کیسے شامل ہو گیا۔

جسٹس منصور علی شاہ کے بینچ نے کسٹم ڈیوٹی ایکٹ کے آرٹیکل 191A کی تشریح کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم، پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے اس مقدمے کو آئینی بینچ کے حوالے کر دیا تھا۔
 

Back
Top