جسٹس عیسیٰ کی حمایت میں کھڑی ہونے والی بار کونسلز جسٹس نقوی کےخلاف آ گئیں

11JUSTICENAQIVIVIVIVIVI.jpg

آڈیو لیکس سامنے آنے پر مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ پہلے دن ہی کر دیا تھا لیکن ایسا نہیں ہوا : پاکستان بار کونسل

جسٹس مظاہر علی اکبر کی سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو لیکس پر پاکستان بار کونسل سمیت 5 دیگر صوبائی بار کونسلز کی طرف سے سپریم جوڈیشل کونسل میں مس کنڈنٹ کا ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان سے اگلے مہینے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر ججز کے خلاف 6 ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر علی اکبر کے خلاف پاکستان بار کونسل سمیت 5 دیگر صوبائی بار کونسلز کی طرف سے مس کنڈکٹ کا ریفرنس دائر کیا جائے گا۔


آڈیو لیکس سامنے آنے پر مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ پہلے دن ہی کر دیا تھا لیکن ایسا نہیں ہوا جس کے بعد آرٹیکل 209 کے علاوہ ہمارے پاس کچھ نہیں ہے۔

حسن رضا پاشا نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف حکومتی درخواست واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ہمارے پاس جج کو نوٹس دینے کا اختیار نہیں ہے لیکن وکلاء سے متعلقہ آڈیو لیکس پر ذمہ داران کا نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔

ہم نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ بھی کیا تھا کہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کی جانی چاہئیں۔ ہمیں توقع ہے کہ معاملہ سامنے آنے کے بعد سپریم کورٹ جج استعفیٰ دے دیں گے، اس سے پہلے 1997ء میں بھی ایسا واقعہ ہوا تھا جس کے بعد جسٹس عبدالقیوم ملک اور جسٹس راشد عزیز نے فوری استعفے دیدیئے تھے۔

چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ جرنیلوں اور ججز کو دوبارہ نوکری نہیں دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء آئے روز تشدد کا شکار ہوتے ہیں جس کیلئے وکلاء پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کا مسودہ وزیراعظم کو دیا تھا جس پر انہوں نے یقین دہانی کرائی تھی۔ اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری رولز میں تبدیلی ہونی چاہیے، سنیارٹی پر سودے بازی نہیں ہوگی، سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا کے سینئر ججزکو نمائندگی ملنی چاہیے
 
Last edited:

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
Loda istifa doh.. dirty harry or wada dager dalla ki zati khwahish to ho sakti hai Lekin kisi ka bap bi justice naqvi se istifa nahi le sakta.
 

zzzindagi

Minister (2k+ posts)
Supreme Court Bar Association (SCBA) Elections last year were won by PTI backed candidates.

Today, we saw again. Bar councils began to dance to the establishment's and the political mafia's rhythms.

The big question is, where are the SCBA, lawyers supporters of PTI in Bar councils who oppose political and establishment mafia.?


Could someone kindly explain what is happening?