
پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جرمن پولیس سفارتی مشن پر حملے میں ملوث ملزم کو پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے جرمن شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی سفارتی مشن پر حملے میں ملوث افراد کو پاکستان کے حوالے کیےجانے سے متعلق خبروں کو یکسر بے بنیاد قرار دیدیا ہے۔
ترجمان دفتر خارنہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جرمن پولیس نے پاکستانی قونصل خانے پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے دوران 2 افراد کو گرفتار کیا تھا، ان ملزمان سے جرمن پولیس کی پوچھ گچھ جاری ہے اور حملے کے مقاصد جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ابھی تک ایسی کوئی معلومات موصول نہیں ہوئی ہیں کہ جرمن پولیس ان ملزمان کو پاکستان کو حوالے کررہی ہے یا مستقبل میں ایسا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7gernamnsyapskisydjdkd.png