
جرمنی کی جانب سے غیر ملکی شہریوں کو فوج میں بھرت کرکے مختصر مدت میں ملک کی شہریت دینے کی اسکیم پر غور شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جرمنی حکومت کے اس منصوبے کا مقصد پانچ سال میں جرمن فوج کو تیار کرنا ہے، پہلے مرحلے میں یورپی یونین کے ممالک کو جرمن فوج میں بھرتی کیاجائے گا۔
ذرائع کے مطابق جرمن فوج میں بھرتی کیلئے یورپی یونین کے باہر کے ممالک کیلئے بھی گنجائش باقی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج میں بھرتی ہونے والے غیر ملکی شہریوں کو کسی طویل طریقہ کار سے گزرے بغیر فوری طور پر جرمن شہریت دینے پر غور کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ یہ تجویز جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس کی جانب سے اس وقت سامنے آئی تھی جب انہوں نے یہ بیان دیا تھا کہ جرمن فوج اس وقت اہلکاروں کی قلت کا سامنا کررہی ہے، فوج میں غیر ملکی شہریوں کی بھرتی سے اس کمی کو پورا کیاجاسکتا ہے۔
اس تجویز کی حمایت جرمن حکومت سمیت دیگر حلقوں نے بھی کی، جرمنی کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کرسچن ڈیموکریٹک یونین اور فری ڈیموکریٹک پارٹی نے بھی اس تجویز کی حمایت کی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/gem11h1h.jpg