
امریکا کے بعد جرمنی میں بھی مہنگائی نے ڈیرے ڈال دیئے، جرمنی میں 1992 کے بعد مہنگائی کی بلند ترین شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔
وفاقی شماریاتی دفتر کے اعداد وشمار کے مطابق ایندھن اور ہیٹنگ کی بلند قیمتوں نے تقریباً 3 دہائیوں میں پہلی بار نومبر میں جرمن افراط زر کی شرح میں 5 فیصد اضافہ ہوا ۔
وفاقی شماریاتی دفتر کے مطابق اشیا اور خدمات کی قیمتوں میں گزشتہ ایک سال کے مقابلے میں 5.2 فیصد اضافہ ہوا۔
ماہرین کے مطابق افراط زر کی یہ شرح عروج پر ہے لیکن آئندہ مہینوں میں کمی کا امکان ہے،گزشتہ چند روز سے جرمنی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے۔
گزشتہ روز امریکا میں مہنگائی کا چالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹا تھا، پیٹرول کی قیمت میں 6اعشاریہ 1 فیصد اضافہ جبکہ نومبر تک قیمتوں میں مجموعی طور پر 6اعشاریہ 8 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا/
کنزیومر پرائس انڈیکس میں رواں سال اکتوبر تا نومبر کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 0.8 فیصد کا اضافہ ہوا،جس سے افراط زر کی شرح چالیس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/inflation-germany11.jpg