
جرمنی نے پاکستان کی لگژری ای وی کی درآمد پر پابندی پر ناراضی کا اظہار کردیا، پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس نے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن کو اس حوالے سے خط لکھ دیا۔
جرمن سفیر میں خط میں کہا اسٹیٹ بینک آف پاکستان تجارتی بینکوں کے ذریعے لیٹر آف کریڈٹ کھولنے سے انکاری ہے، جس سے یورپی یونین سے پیدا ہونے والی الیکٹرک گاڑیوں کی درآمدات کو خطرہ ہے۔
خط میں کہا گیا پاکستان میں مرسڈیز بینز، بی ایم ڈبلیو، اور اوڈی کے سرکاری درآمد کنندگان کو درپیش مسائل پر نظر ثانی کرے، پابندی سے ای وی گاڑیوں کا کاروبار کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے، ای وی ماحول کے لیے فائدہ مند ہے۔
جرمن سفیر نے مزید کہا ای وی کی درآمدات کے لیے ایک مثبت ریگولیٹری فریم ورک ایک بڑا قدم ہے، یہ ملک کے کل درآمدی بل میں سے تقریباً 22 بلین ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر انحصار کو کم کرتا رہے۔
سفیر نے لکھا جرمنی یورپی یونین میں حجم اور قدر کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایل سیز کا مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعلقات پر اثر انداز ہورہاہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/BMW-elc-pak-germany.jpg