ججز سیاسی کمنٹ کےبجائے قانون کےتقاضے پورے کر کے کیس کے فیصلے کریں: رؤف حسن

1717847819072.png


ججز سیاسی کمنٹ کے بجائے قانون کے تقاضے پورے کر کے کیس کے فیصلے کریں: رئوف حسن

تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں، شیرانی گروپ نے بھی ہمارے پلیٹ فارم کو جوائن کر لیا ہے: رہنما پی ٹی آئی

ترجمان پاکستان تحریک انصاف رئوف حسن نے کہا ہے کہ ججز کو سیاسی کمنٹ دینے کے بجائے قانون کے تقاضے پورے کر کے فیصلہ دینا چاہیے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز پے کروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف رئوف حسن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ کرنے کے لیے کوئی کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی، مینڈیٹ چوری کرنے والی تین سیاسی جماعتوں کے ساتھ ڈائیلاگ نہیں ہوں گے۔

رئوف حسن کا کہنا تھا کہ عدالت میں ججز کا کام قانونی فیصلے کرنا ہے وہ سیاسی کمنٹ کر رہے ہیں جس میں سے چیف جسٹس نے سب سے زیادہ کمنٹس کیے۔ موجودہ حکومت کے پاس فیصلہ سازی کرنے کی طاقت نہیں ہے، اگر سٹیبلشمنٹ نہ چاہتی تو یہ کبھی بھی حکومت میں نہیں آ سکتے تھے، یہ ان کے پاس تجویز لے کر جائیں گے تو یہ ان سے ہی پوچھیں گے کہ کیا کریں؟ تو کیوں نہ ہم ان سے خود ہی بات کریں؟

رئوف حسن نے کہا کہ پاکستان ایک ہی صورت میں ٹھیک ہو سکتا ہے کہ تمام ادارے آئینی حدود کے اندر رہ کر کام کریں کیونکہ کچھ ادارے آئین وقانون سے ماورا کرادا ادا کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ میں گزشتہ روز ہونے والی سماعت بارے کہا کہ ججز نے عدالت میں سیاسی کمنٹ دیئے، جس چیز کی عمران خان پر پابندی ہے وہ یہ ججز کیوں کر رہے ہیں؟ ججز کو قانون کے تقاضے پورے کر کے فیصلہ دینا چاہیے۔

رئوف حسن نے مذاکرات کے حوالے سے قائم کی گئی کمیٹی بارے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت میں ایسی کوئی سوچ نہیں ہے، ہم تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں۔ شیرانی گروپ نے بھی ہمارے پلیٹ فارم کو جوائن کر لیا ہے، تین سیاسی جماعتوں کو ہم نے سنگل آئوٹ کیا ہوا ہے کیونکہ یہ مینڈیٹ چور ہیں؟ اور اس فیصلے میں اب تک کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

https://twitter.com/x/status/1799394850061926701
 
Last edited by a moderator:

Back
Top