
پاکستان تحریک انصاف کےلانگ مارچ کے دوران کنٹینر کےنیچےآکر جاں بحق ہونے والی رپورٹر کے اہلخانہ کیلئے وزیراعظم نے 50 لاکھ جبکہ وزیراعلی پنجاب نے 25 لاکھ امداد کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران حادثے کا شکار ہوکر جاں بحق ہونے والی رپورٹر صدف نعیم کے اہلخانہ کیلئے 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا اور متعلقہ حکام کو ضابطے کی کارروائی فوری طور پر مکمل کرکے چیک صدف نعیم کے اہلخانہ کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1586738463600246785
دوسری جانب وزیراعلی پنجاب نے بھی صدف نعیم کے اہلخانہ کیلئے 50 لاکھ امداد کا اعلان کیا۔
https://twitter.com/x/status/1586739664521940992
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی امداد کے علاوہ ڈی جی پی آر کی جانب سے بھی صدف کے اہلخانہ کو 10 لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی جبکہ مرحومہ کے بچوں کی کفالت کی ذمہ داری پنجاب حکومت خود برداشت کرے گی۔
https://twitter.com/x/status/1586752557640204288
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران کامونکی جاتے ہوئے کوریج کیلئے آنےوالی خاتون رپورٹر صدف نعیم عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی تھی۔
Last edited: