
جاپان میں مقیم لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہری راشد محمود خان کی میت کو نذرِ آتش کر دیا گیا ہے۔ اس واقعہ کا دل دہلا دینے والا پہلو یہ ہے کہ گزشتہ 6ماہ اس نوعیت کا پیش آنے والا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق سینئر پاکستانی صحافی عرفان صدیقی کے مطابق صرف چند ہی مہینے قبل بھی جاپان میں وفات پانے والے ایک اور پاکستانی کی میت کو نذر آتش کیا گیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد جاپان میں موجود پاکستانی کمیونٹی نے رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاپان میں مقیم 50 سالہ پاکستانی راشد محمود خان چند روز قبل انتقال کر گئے جس کے بعد اسپتال اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے ان کی میت کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔
کئی دنوں تک رابطہ نہ ہونے کے بعد ان کے قریبی دوست ملک نور اعوان نے اسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ ان کا انتقال ہوچکا ہے اور ان کی آخری رسومات جاپانی انداز میں ادا کر دی گئی ہیں۔
راشد محمود خان کی کوئی اولاد نہ تھی اور ان کی جاپانی اہلیہ کا کسی پاکستانی یا مسلمان تنظیم سے بھی رابطہ نہ تھا۔ جاپان میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ رہنما ملک نور اعوان، عابد حسین، ملک یونس، چوہدری عنصر سمیت بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ جاپان حکومت کے ساتھ اس مسئلے کو اٹھایا جائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4japanmayet.jpg