
مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے علیم خان کی نوازشریف سے لندن میں ملاقات کی خبر کی تصدیق کر دی ہے
نجی چینل اے آروائی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی ہونےوالی ملاقاتیں تسلیم کر رہا ہوں۔
جاوید لطیف نے انکشاف کیا کہ نہ صرف علیم خان بلکہ جہانگیرترین سمیت کئی وزرا اور رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیر علیم خان نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ۔ملاقات نواز شریف کے گھر پر مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 6 بجےہوئی، نوازشریف سے ملنے کیلئےعلیم خان عقبی دروازے سے داخل ہوئے۔
ذرائع کے مطابق علیم خان اور نوازشریف کی ملاقات لندن میں ہوئی جس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کے بیٹے بھی موجود تھے۔
نجی چینل کے ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ علیم خان کی ملاقات میں ن لیگ پنجاب کےصدرراناثنااللہ کااہم کردارہے۔نواز شریف اور علیم خان کی ملاقات کا اہتمام مشترکہ دوستوں نے کیا
علیم خان نے سابق وزیراعظم کو بتایا کہ ان کے ساتھ تین سال میں کیا ہوتا رہا اوران کی اپنی جماعت پی ٹی آئی نے ان کو کس طرح نشانہ بنایا۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عبدالعلیم خان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aleem111h1h.jpg