جان چھڑانے کا ثواب
دنیا میں کیا کیاکچھ دیکھنے کو ملتا ہے،،اف
آدمی پر ایسا وقت بھی آتا ہے کہ وہ، اپنی سالہاسال کی کاوشوں پر پانی پھیر دیتا ہے،محترم راناثناءاللہ یا جناب سعد رفیق کی عقل و شعور کے بارے میں اگر کسی بچہ کے آگے بھی بات کریں گے ، تو وہ حیرت سے کہہ اٹھے گا،،انکل آپکی طبعیت تو ٹھیک ہے، کس کی بات کررہے ہیں،،،لیکن
آدمی پر ایسا وقت بھی آتا ہے کہ وہ، اپنی سالہاسال کی کاوشوں پر پانی پھیر دیتا ہے،محترم راناثناءاللہ یا جناب سعد رفیق کی عقل و شعور کے بارے میں اگر کسی بچہ کے آگے بھی بات کریں گے ، تو وہ حیرت سے کہہ اٹھے گا،،انکل آپکی طبعیت تو ٹھیک ہے، کس کی بات کررہے ہیں،،،لیکن
انکےاس ٹرن کے بعد ایک مودبانہ سوال کا حق تو بہرحال ہے،، کہ جناب نے اپنی تقریروں سے تواپنی بصیرت کا ایسا سماع باندھا ہوا تھا، کہ لگتا تھا کہ آپکی نگاہ زیادہ نہیں تو پہلے آسمان کے آس پاس تو پہونچ ہی جاتی ہے،توکیاآپکو اندازہ نہیں تھا کہ لانگ مارچ کا انجام کہ اگر حکومت کی طرف سے تشدد یا بے حسی عمل میں لائی گئی توکیا ہوسکتا ہے؟ اور اب جب لوگ ہلاک ہوگئے ،زخمی ہوگئے،،،تحریک بظاہر نرغے میں آگئی،لیڈروں کی ممکنہ گرفتاریوں کا خطرہ سر پر پہونچ گیا، لیڈروں کے قربانی دینے کا وقت آگیا تو ،،،،،تو آپ ناراض ہوکر گھر جاکر ایرکنڈیشند خواب گاہ میں سو گئے؟ جواب دیں کیوں کیا تھا یہ سب کچھ
،،آپ کے خود کے ارشار عالیہ کے مطابق آپکی ساری زندگی جمہوریت کی سیاست میں خرچ ہوگئی زرا بتائیں تو صحیح وہ کونسی جمہوریت تھی،،جس کیلئے آپ نےاپنی زندگی برباد کردی،،،اور ذرا بربادی کے بارے میں بھی بتادیں،کہ جب سیاست شروع کی تھی تو جیب میں کیا تھا،،اور اب کیا ہے
بہرحال کونسی جمہوریت تھی جس کیلئے ،آپ نے زندگی بھر کام کیا؟
جمہوریت کے نام پر اقتدار پر قبضہ کرنے والےلوگوں کی چاکری،والی جمہوریت
یا عوام کی خدمت والی جمہوریت،،ذرا عوام کی ایک خدمت بھی بتادیں،
زندگی آپ نے مسلم لیگ ن میں گذاردی، یہ جمہوریت کی پیداوار جماعت ہے؟
،وہاں سے نکلے تو ایک ایسی جماعت میں شمولیت کرلی ،جسکا ابھی یہی نہیں پتہ کے بیج کس نے ڈالا تھا،،اور پانی کس نے
جیل گئے تو اپنے باس کی دشمن سے ذاتی چپقلش کے نتیجہ میں،،جیسے گیہوں کے ساتھ گھن
جمہوریت کیلئے زندگی کہاں خرچ کررہے تھے؟ اپنے کھیتوں میں
چلیں بطور صدر اندرون خانہ آپ نے لانگ مارچ کی مخالفت کی تھی،،ہو سکتا ہے اچھی بات ہومگر جب تحریک کی کور کمیٹی کی اکثریت نے آپکی بات رد کردی ،تو کس جمہوری اصو ل کے تحت عین آزمائش کے وقت دھوکا دے کر چلے گئے آپ؟
تو بھائی انکل،،،، ذرا یہ تو بتائیں کے سالہا سال ساتھ رہنے کے باوجود آپ یہ نہ سمجھے کہ خان صاحب عقل سے پیدل ہیں،،،ایں؟ اور اب جو تاویلیں آپ عطافرما رہے ہیں، انکی آپکےپرانے فرمودات کی روشنی میں کیا حیثیت ہے،،آپ پہلے صحیح تھے یا اب صحیح ہیں،،،کون فیصلہ کرے گا اسکا؟اور آپ خود بحیثیت سیاسی لیڈر کس جگہ ہیں،،
خیر اب آپ جس جگہ بھی ہیں ،وہیں رہئے گا،سیاست کی طرف پلٹ کر نہیں آئیگا،،شکریہ
امید ہے کم از کم ایک لیڈر سے قوم کی جان چھڑانے کا ثواب تو آپ کو مل ہی جائیگا
منہ زور
2014،ستمبر 3