
امریکا افغان آباد کاری پر پاکستان کا شکر گزار ہے, ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے بتایا کہ قائم مقام امریکی نائب وزیر خارجہ جان باس نے امریکہ میں افغانوں کی آبادکاری پر پاکستان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا امریکی قائم مقام نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور جان باس نے دورہ پاکستان میں اہم شخصیات سے کی جانے والی ملاقاتوں میں معیشت اور سلامتی امور پر گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ جان باس نے دہشت گردی اور پُرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پاکستان کے ساتھ سلامتی پر تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ قائم مقام امریکی نائب وزیرخارجہ جان باس نے پاکستان میں اقتصادی اور سلامتی امور پر تعاون بڑھانے پر بات کی ہے.
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے بتایا کہ امریکی نائب وزیر خارجہ جان بس نے دورہ پاکستان کے دوران علاقائی استحکام اوراقتصادی امور پر بات کی۔
جان باس نے 30 اپریل 2024 کو بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے سینئر پاکستانی حکام کے ساتھ شراکت داری فریم ورک کے تحت علاقائی اور دوطرفہ مسائل کو حل کرنے کے لیے ملاقاتیں کی تھی,جان باس اس سے قبل 2017 سے 2020 تک افغانستان میں امریکی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، یہ ایک اہم دور تھا جس دوران طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے گئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2mathewmillwrkskdkhd.png