جاتی امراء میں دو ٹریکٹرز خراب،نواز شریف نے تحقیقاتی کمیٹی بنادی

2nawasccomtratoors.png

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے جاتی امراء میں اپنی رہائش گاہ کے دو ٹریکٹرز خراب ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی ہے۔

ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف ان دنوں جاتی امراء میں اپنی رہائش گاہ میں نجی مصروفیات میں وقت گزار ررہے ہیں، ان صاحبزادے حسن اور حسین بھی اپنے والد کا ہاتھ بٹارہے ہیں، جاتی امراء میں شریف خاندان کی ملکیت 3 سو ایکٹر زمین ہے جس میں سے 20 ایکڑ پر نواز شریف کا گھر اور 100 ایکڑ زرعی زمین ہے، ان میں سے کچھ زمینیں شریف خاندان کے اپنے استعمال میں ہیں جبکہ باقی ٹھیکے پر کسانوں کو دے رکھی ہیں۔

شریف خاندان کی اپنی زرعی زمین پر ہل چلانے کیلئے لیے گئے ٹریکٹرز کی کچھ خبریں سامنے آرہی تھیں جن کے مطابق 2 ٹریکٹرز میں کچھ فالٹ سامنے آئے ہیں جن کا سن کر میاں نوازشریف کو غصہ آگیا ہے اور میاں صاحب نے آئے روز ٹریکٹرز کی خرابی کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔

نواز شریف نے جاتی امراء میں دیکھ بھال کیلئے مامور اسٹاف سے پوچھا کہ ٹریکٹر کے ڈرائیور سے پوچھا جائے کہ پہلے جب ٹریکٹر کا کام کروایا گیا تو اس میں کیا مسئلے تھے اور اب کیا خرابی ہوئی ہے، کمیٹی کو معاملے کی انکوائری کرکے رپورٹ نواز شریف کو دینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کی توجہ سیاسی معاملات سے زیادہ اپنے کاروبار کو دوبارہ سیٹ کرنے اور شریف خاندان کے شروع کردہ مختلف پراجیکٹس کی بہتری پر ہے،میاں نواز شریف نے شریف میڈیکل سٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے بھی اس حوالے سے مشاورت کی اوروالڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے سربراہ کامران لاشاری سے ملاقات طے کی مگر یہ ملاقات ہونا سکی۔

میاں نواز شریف شریف خاندان کی شوگر ملز اور حدیبیہ پیپرز ملز کی دوبارہ بحالی پر بھی غور کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ میاں نواز شریف جاتی امراء کی زرعی زمین پر وقت گزار رہے ہیں اور اس علاقے کے جنگل کی صفائی اور علاقے کے زمینداروں سے مشاورت میں مصروف ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1831371180437320142
https://twitter.com/x/status/1831291967591842120
 
Last edited by a moderator:

Back
Top