
جائیداد کی ہوس، بھتیجوں نے مسجد میں چچا پر حملہ کردیا، سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل
لاہور میں جائیداد کی ہوس میں نوجوان مسجد کا تقدس ہی بھول گئے، بھتیجوں نے مسجد میں نماز کیلئے آنے والے چچا پر حملہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن کے رضا بلاک کی ایک مسجد میں پیش آیا، مسجد میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے جس میں سارا منظر واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1722501995494334629
سی سی ٹی وی کیمروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسجد میں ایک لحیم شحیم جوان شخص نے مسجد میں داخل ہوکرپہلی صف میں کھڑے سر پر ٹوپی پہنے داڑھی والے ادھیڑ عمر شخص کو تشدد کا شانہ بنانا شروع کردیا۔
مسجد میں موجود ایک دوسرے بزرگ نمازی نے نوجوان شخص کو روکنے کی کوشش کی مگر وہ شخص مسلسل ادھیڑ عمر شخص کو تشدد کا نشانہ بناتارہا، اتنے میں ایک نوجوان لڑکا مسجد میں داخل ہوا اور اس نے ادھیڑ عمر شخص کو بچانے کی کوشش کی جس کے بعد مزید دو لڑکے مسجد میں داخل ہوئے اور انہوں نے لڑکے اور اسے والد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔
صحافی رائے ثاقب کھرل نے واقعہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جائیداد کے تنازعےپر فیصل، گوہر وغیرہ نے اپنے چچا اعجاز پر حملہ کیا اور مسجد میں باپ اور بیٹے کو زخمی کردیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/jaidh11h12.jpg