جائیداد کا لالچ ،والد نےاپنے بچوں اور پوتیوں کو جلا کر ختم کردیا

kerala1i1.jpg


جائیداد کے لالچ نے خون سفید کردیا، بھارتی ریاست کیرالا میں سفاک باپ نے جائیداد کے تنازع پر بیٹے، بہو اور دو معصوم پوتیوں کو آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کردیا،مقامی پولیس کے مطابق سفاک باپ نے پہلے گھر کو باہر سے تالا لگایا اور پھر مکان کے اندر پیٹرول پھینک کر آگ لگا دی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے،اس نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت اپنے خاندان کی جان لی، باپ نے گھر کی ٹینکی سے پانی بھی ختم کردیا تھا تاکہ کوئی آگ کو بجھا نہ سکے۔

کیرالا پولیس نے کے مطابق شدید آتشزدگی کے باعث پڑوسی بھی مدد نہیں کرپائے،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور ریسکیو عملے نے آگ پر قابو پانے کے بعد لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

بھارتی پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع پر باپ اور بیٹی کی لاش آپس میں لپٹی ملی،ممکنہ طور پر آگ لگنے پر دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا تھا جس کی وجہ سے باپ بیٹی کے مردہ جسم کو الگ کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا رہا۔

 

Allama G

Minister (2k+ posts)
A 79-year old man killed his son, daughter-in-law and two grandchildren by setting fire to their house over a property dispute in the Cheenikuzhi area of Idukki district in Kerala

The deceased are identified as Mohammed Faisal, his wife Sheeba and their children Mehar and Asna. The incident happened in the wee hours on Saturday, March 19.
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
It is very sad.
However we do not know what led to this situation, though nothing would justify such a callous act.
 

Back
Top