ثناء بچہ نے بھی اعظم خان سے منسوب اقبالی بیان پر سوالات اٹھادئیے

sanabchahaia.jpg


وزیراعظم کو علم نہیں تھا اعظم خان کہاں ہیں، آج رانا ثناء اللہ کو اچانک سب علم ہوگیا؟ ثناء بچہ

سینئر تجزیہ کار ثناء بچہ نے کہا ہے کہ ایک ہفتہ قبل وزیراعظم شہباز شریف کو اعظم خان سے متعلق کچھ علم نہیں تھا اور آج رانا ثناء اللہ کو اچانک سب کچھ علم ہوگیا۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ثناء بچہ کا کہنا تھا کہ اعظم خان کے بیان کے معاملے پر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان کورڈینیشن کا فقدان نظر آیا، ڈیڑھ ہفتہ قبل شہباز شریف کو اعظم خان کے بارے میں کچھ علم نہیں تھا،آج رانا ثناء اللہ کے پاس ساری انفارمیشن بھی آگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اعظم ایک لاپتہ شخص تھے ،انہوں نے یہ بیان زیر حراست دیا ہے یا جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے دیا ہے؟ حراست کے دوران تو کچھ بھی کہلوایا جاسکتا ہے، اس معاملے میں اتنی گندگی اور جھوٹ ہے کہ کوئی بھی سچ نہیں بول رہا، اعظم خان ایک ماہ کس نے رکھا ہوا تھا اور ان کی کیا خاطر مدارت ہورہی تھی سب جانتے ہیں۔

ثناء بچہ نے کہا کہ اگر یہ اعترافی بیان جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے آیا ہے تو وہاں تو صحافی بھی ہوتے ہیں اور بھی لوگ ہوتے ہیں ، اتنے بڑے کیس میں اتنے بڑے گواہ اتنا بڑا بیان دینے آئے اور کسی کو پتا بھی نہیں چلا؟
https://twitter.com/x/status/1681707211859558406
میرا سوال یہ ہے کہ اعظم خان یہ سچ اب کیوں بول رہے ہیں؟ پہلے کیوں چھپاتے رہے؟ سب کو معلوم ہے کہ سائفر ایک ڈرامہ تھا، اور جب یہ ڈرامہ رچایا جارہا تھا اور جنرل باجوہ امریکہ کے خلاف پریس کانفرنس پر پریس کانفرنس ہورہی تھی تب ہمارے ادارے کہاں تھے؟ اور آج جنرل باجوہ کدھر ہیں؟ اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کیا کررہی تھی؟

انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے پورے ملک کی خارجہ پالیسی کو ادھیڑ کررکھ دیا ، سازش کے نام پر ایک جھوٹ گڑھا،مگر کسی نے اس کو ہاتھ تک نہیں لگایا، ہم اتنے کمزور ہیں؟ 9 مئی کے بعد تو ہر چیز ایکٹیویٹ ہوجاتی ہے مگر جب یہ سائفر کے معاملے پر اتنا بڑا جھوٹ گڑھا جارہا تھا تو اس وقت سننے والوں کے کانوں پر پردے پڑے ہوئے تھے؟
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

ناں... یہ ایسی کونسی بڑی اینالسٹ، پروفیسر یا سکالر ہے کہ جی.... ثناء بچہ نے بھی اعظم خان سے منسوب اقبالی بیان پر سوالات اٹھادئیے؟؟
انفیریر اوریٹی کامپلیکس کی ماری ایک تھرڈ کلاس عورت ہے جسے خوامخواہ اتنی امپارٹینس دی جا رہی ہے
 

Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)

ناں... یہ ایسی کونسی بڑی اینالسٹ، پروفیسر یا سکالر ہے کہ جی.... ثناء بچہ نے بھی اعظم خان سے منسوب اقبالی بیان پر سوالات اٹھادئیے؟؟
انفیریر اوریٹی کامپلیکس کی ماری ایک تھرڈ کلاس عورت ہے جسے خوامخواہ اتنی امپارٹینس دی جا رہی ہے

ایہو جئی جنانیاں نوں کہندے نے

پھپھے کٹنیاں
 

zahid.sadiq

Senator (1k+ posts)

ناں... یہ ایسی کونسی بڑی اینالسٹ، پروفیسر یا سکالر ہے کہ جی.... ثناء بچہ نے بھی اعظم خان سے منسوب اقبالی بیان پر سوالات اٹھادئیے؟؟
انفیریر اوریٹی کامپلیکس کی ماری ایک تھرڈ کلاس عورت ہے جسے خوامخواہ اتنی امپارٹینس دی جا رہی ہے
BJ Queen getting ugliest 🤣