ثاقب نثار کا بیٹا خود کو چیف جسٹس سمجھتا ہے،آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیٹی

saibqqinanas.jpg

نجم ثاقب خود کو چیف جسٹس، تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونا اپنی توہین سمجھتے ہیں،چیئرمین آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیٹی

آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ کمیٹی کے چیئرمین شیخ روحیل اصغر نے کہا ہےکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب خود کو چیف جسٹس سمجھتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ خصوصی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین شیخ روحیل اصغر کی سربراہی میں ہوا ، اس موقع پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی آڈیو لیکس کا معاملہ زیر غور آیا۔
کمیٹی نے نجم ثاقب کی عدم حاضری پررولز227کی شق 4 کے تحت انہیں دوبارہ طلبی کے سمن جاری کردیئے اور سابق ہی اگلی پیشی پر پیش نا ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا عندیہ بھی دیدیا ہے۔

کمیٹی کےچیئرمین شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ سابق چیف جسٹس کا بیٹا بھی خود کو چیف جسٹس سمجھتا ہے، انہیں سزا نہیں دے رہے بلکہ صفائی کا موقع دینے کیلئے بلارہے ہیں مگر وہ کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہونا اپنی توہین سمجھتے ہیں۔

خصوصی کمیٹی نے نجم ثاقب سمیت آڈیو لیکس میں ملوث دیگر دو افرادکی گزشتہ 6 ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ طلب کرتے ہوئے وزارت خزانہ کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ 15 روز کے اندر تمام ضروری دستاویزات کمیٹی کو پیش کی جائیں۔