Aliza
MPA (400+ posts)
لاہور (اپنے نمائندے سے) لاہور میں 16گھنٹوں کے دوران تین نوجوانوں نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ جب کہ 3 خواتین سمیت چار افراد زہریلی گولیاں کھانے سے بے ہوش گئے جن کو فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال داخل کروا دیاگیا ہے بتایاگیا ہے کہ شالیمار سکیم کے قریب اعظم نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔ شاہدرہ کے امجد اور سبزہ زار کے فیصل نے حالات سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا لیں تینوں کو مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گئے۔ جب کہ شاہدرہ کی سحر، گرین ٹاﺅن کی انم، گلشن راوی کی روبینہ اور کوٹ عبدالمالک کے سہیل نے گھریلو لڑائی جھگڑے سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں کھا لیں جن کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا