تیندوے کے بچوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج، نامزد ملزمان روپوش

tandwh1i11h122.jpg

جہلم ویلی میں 3 روز قبل تیندوے کے 2 بچوں کو مار کر غائب کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکر دیا گیا

آزادکشمیر کی جہلم ویلی میں 3 روز قبل تیندوے کے 2 بچوں کو مار کر غائب کرنے والے افراد کیخلاف قانون کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی مظفرآباد یاسین بیگ نے تیندوے کے بچے مارنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت ہے۔

تیندوے کے بچوں کی ہلاکت پر ‎تھانہ پولیس گڑھی دوپٹہ میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق تیندوے کے بچوں کو ہلاک کرنے کے الزام میں ‎ملزم مراد، اسد پٹھان اور انکے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دوسری طرف ‎ایف آئی آر میں نامزد ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگئے۔

ایس ایچ او گڑھی دوپٹہ عدیل اختر کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔جب کہ متعلقہ ‎پولیس نے جائے وقوعہ پر علاقہ مکینوں سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

ایس ایچ او عدیل اختر کے مطابق ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا, جہلم ویلی میں عید سے ایک روز قبل تیندوے کے بچوں کو فائرنگ کرکے مار دیا گیا تھا۔
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

ان جاہل بندوں کو تو کسی صورت نہیں چھوڑا جانا چاہیے . اللہ نے اس دنیا میں انواع و اقسام کے اتنے خوبصورت جانور کسی مقصد کے لیے ہی پیدا کیے ہیں . جب ان تیندوے کے بچوں سے کسی انسانی زندگی یا پالتو مویشیوں کو کوئی خطرہ نہیں تو بے زبانوں کو مارنے کا مقصد اور کوئی فائدہ؟؟؟

These rascals should be prosecuted to the fullest extent of law.
 
exitonce

Koi aqaual O faham key batain samjhnay wala ho tou tarbeeyat karay. IK ko saat parrdown main roka hay, kudd mall pani main lagay hain.
 
saleema

Senator (1k+ posts)

ان جاہل بندوں کو تو کسی صورت نہیں چھوڑا جانا چاہیے . اللہ نے اس دنیا میں انواع و اقسام کے اتنے خوبصورت جانور کسی مقصد کے لیے ہی پیدا کیے ہیں . جب ان تیندوے کے بچوں سے کسی انسانی زندگی یا پالتو مویشیوں کو کوئی خطرہ نہیں تو بے زبانوں کو مارنے کا مقصد اور کوئی فائدہ؟؟؟

These rascals should be prosecuted to the fullest extent of law.
Dr Sahab..Woh Jonsa apna nawab Shareef ayega Tay mualk fer trakke karega aaho....ay dasso yeh tendwa K Bala ai?
 
Back
Top