تیل کی قیمتیں نہ بڑھانا پاکستانی معیشت کیلئے چیلنج؟ آئی ایف ایم کاردعمل

imf-pka11.jpg

عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کو بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، عالمی منڈیوں میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ گفتگو آئی ایم ایف کے ترجمان جیری رائس نے ایک آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کی اور کہا کہ پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کیلئےمعاشی اہداف حاصل کرنے ہوں گے اور نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہوگا۔

جیری رائس کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کیلئے عالمی تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ایک بڑا چیلنج ہے، پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کیلئے مہنگائی مزید بڑھ جاتی ہے۔

ترجمان آئی ایم ایف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی اصلاحات کیلئے بات چیت جاری ہے اور یہ مذاکرات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں،اس سے قبل پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا چھٹا دور کامیابی سے اختتام پزیر ہوا تھا جس کے بعد مالیاتی ادارے کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط بھی جاری کی گئی تھی۔
 

Back
Top