تیز آندھی میں شیخوپورہ میں سرکس کے 4 شیر بھاگ گئے، لوگوں خوفزدہ

lion-circus-sheupura-oa.jpg


پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں تیز آندھی نے سرکس کا مزہ کرکرا کردیا,آندھی کے باعث ایک سرکس کے 4 شیر بھاگ گئے، جس سے سرکس دیکھنے آنے والے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، ریسکیو ٹیم نے بروقت ہی شیروں کو پکڑ لیا۔

شیخوپورہ میں سرکس میں پنجرے سے 4 شیر بھاگے تو لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں, سرکس کے شیر پنجرے سے نکل کر قناتیں پھاڑ کر فرار ہوئے تھے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق میلہ پیر بہار شاہ میں پنجرہ ٹوٹنے سے بھاگنے والے تمام شیر پکڑ لیے گئے ہیں، تیز آندھی کے باعث پنجرہ گر کر ٹوٹ گیا تھا اور شیر بھاگ گئے تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سرکس کے اہل کاروں، ریسکیو ٹیم، اور پولیس کے ہمراہ شہریوں نے چاروں شیروں کو تلاش کر کے پکڑا، شیروں کو پکڑنے کے دوران سرکس کا ایک شخص معمولی زخمی ہو گیا ہے۔

ریسکیو ٹیم کا کہنا تھا کہ ایک شیر بھاگ کر گھر میں داخل ہو گیا تھا جسے جلد ہی قابو کیا گیا، شیر کا ایک بچہ نہر کی طرف بھاگا تھا جسے تلاش کر کے پکڑا گیا,شیر پکڑے گئے تو عوام کو سکون آیا
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Har saal Peer Bahar Shah ke iss mailay mein andhi lazmi ati ha..
jo ke bari herangi wali baat ha..Isi trah Lahore ke peeri shah ke mailay m bhi aisa kuch hota ha..
 

Back
Top