تھریڈز ایپ:چند گھنٹوں میں عمران خان اور شہبازشریف کو کتنے لوگوں نے فالوکیا؟

threadsahaai.jpg


ٹویٹر کے میٹا کے حریف تھریڈز نے جمعرات کو اپنے آغاز کے بعد سے کم از کم 10 ملین صارفین حاصل کیے ہیں۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے سپورٹرز بھی ایکٹیو

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق وزیراعظم بھی نئے شامل ہونے والے صارفین میں شامل ہیں۔
ikhaaaha.jpg


پی ٹی آئی چیئرمین کے لانچ کے پہلے چند گھنٹوں میں 37,000 سے زائد فالورز ہیں جبکہ وزیراعظم کی فالوورز کی فہرست ایک ہزار تک محدود تھی۔
shehbaiaahah.jpg


دوسری جانب تھریڈز پر مختلف سیاسی جماعتوں کے سپورٹرز بھی ایکٹیو ہوگئے ہیں اور اپنے اپنے اکاؤنٹ بناکر فیس بک اور ٹوئٹر پر شئیر کرکے دوسروں کو فالو کرنیکا کہہ رہے ہیں۔ سب سے زیادہ پی ٹی آئی سپورٹرز اس ایپ پر ایکٹیو ہیں اورپی ٹی آئی آفیشل نے بھی اپنے اکاؤنٹس بنالئے ہیں
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ ایپ انتہائی آسان ہےجس کاانسٹاگرام پراکاونٹ ہےاُسے نیااکاونٹ بنانےکی ضرورت نہیں۔ اسکے لئے گوگل پلے پر جاکر تھریڈز ایپ ڈاؤن لوڈ کرنیکی ضرورت ہے جبکہ اسے لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرپر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
 

Back
Top